News , Views , Opinions & Much More…..خبریں ، تبصرے ، تجزیئے، آراءاور بہت کچھ
Monday, December 24, 2018
Sunday, December 23, 2018
صارف کب ازخود نوٹس لے گا ؟
بی بی سی کے مطابق برطانیہ کی ایڈورٹائزنگ اسٹینڈرڈ اتھارٹی نے تازہ ترین پابندی ایک ملٹی نیشنل کمپنی کی ٹوتھ پیسٹ کے ایک اشتہار پر لگائی ہے جس کے استعمال سے خراب دانتوں کی فوری مرمت کا دعویٰ کیا گیا تھا۔
اتھارٹی نے اس دعویٰ کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ کمپنی پابند ہے کہ ایسے کسی بھی دعویٰ کا ٹھوس سائنسی ثبوت فراہم کرے۔ایک اور اشتہار پر اس لیے پابندی لگائی گئی کیونکہ جو ماڈل گرل اشتہار میں بطور نرس ٹوتھ پیسٹ کی خوبیاں بیان کر رہی ہے وہ نرس نہیں اداکارہ ہے۔اتھارٹی نے گذشتہ سات برس میں مختلف وجوہات کی بنا پر اس ملٹی نیشنل کمپنی کے نو اشتہارات پر صارفین کی توجہ دلاؤ شکایات کے سبب پابندی عائد کی ہے۔
Friday, December 14, 2018
خؤاب غفلت کا وقت گیا
امریکہ بہادر نے ایک مرتبہ پھر وطن عزیز پرکاری وار کرنےکی کوشش کی ہےلیکن افغآںستان میں اپنی کمزورپوزیشن اور عالمی برادری میں کم ہوتی ساکھ کی بابت وطن عزیز کےخلاف زرہ ہولا ہاتھ رکھا ہے مگر اپنی شرارت سے باز نہیں آیا، شیخو جی نے تمتماتے چہرے کے ساتھ کچھ اس طرح بات شروع کی کہ محفل میں بیٹھے خیالی صاحب ، بشیر بھائی ، چاچا کریم اور دیگر اپنی اپنی سوچوں سے نکل کر شیخوجی کی جانب نہ صرف بیک وقت متوجہ ہوئے بلکہ سب نے یک زباں ہو کر سوال کر ڈالا پھر کیا ہوا؟
شیخو جی جو پہلے ہی غصہ سے آگ بگولا تھے اس سوال پر اور بھی سرخ ہو گئےاور کہنے لگے آپ لوگوں کا کیا ہے ، اماں مرسی سی حلوہ کھاسوں ابا مرسی حلوہ کھاسوں (والدہن کی وفات پر حلوہ کھائیں گے )
تمام حاضرین محفل اس بات پر محو حیرت ہو گئے اور اس سے پہلے کہ شیخو جی اپنی بات آگے بڑھاتے
گویا ہوئے ،شیخو جی غصہ ہونے کی ضرورت نہیں ، بات کیا ہے آخر ، معلوم ہوگا تو بتائیں گے درست ہے یا غلط
Sunday, December 9, 2018
رنگ بازیاں چھوڑنا ہونگی
(تجزیہ:۔ناصرہ عتیق)
کیا حکومت،کیا سیاسی جماعتیں اور کیا میڈیا سب جلدی میں لگتے ہیں۔ اس ”ٹیمپو“ کی محرک تو تحریک انصاف کی حکومت خود ہے جس نے سو دن میں نیا پاکستان کا نعرہ لگایا تھا۔حکومت تو اپنی جلدی اور ناتجربہ کاری کی وجہ سے جو غلطیاں کر رہی ہے وہ ایک طرف لیکن دوسری جا نب حکومت مخالف سیاسی جماعتوں اور میڈیا کو بھی اپنے رویے پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔
Subscribe to:
Posts (Atom)